معاشرہ کو دینی ماحول سے آراستہ کرنے کی کوشش

   


گلبرگہ میں انعامی مقابلہ جات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ، ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور دیگر کا خطاب

گلبرگہ یکم / ڈسمبر : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز عوامی و ملی قائد ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے گلبرگہ میں بڑے پیمانہ پر آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام بہ ضمن جشن عید میلاد النبی ﷺ انعامی مقابلہ جات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا ۔تمام انعامی مقابلہ جات حج کمیٹی ، نیا محلہ میں 23نومبر تا 29نومبر منعقد کئے گئے جن کی نگرانی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل قومی سیکریٹری سیاسی امور و کار گزار صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے کی ۔ مولانا غوث الدین قاسمی صدرآل انڈیاملی کونسل ضلع گلبرگہ نے اپنے صحافتی بیان میںکہا ہے کہ اس سال پرائمری ، ہائی اسکول ، پی یوسی ، ڈگری کالجس اور مدارس اسلامیہ کے تقریبا 2000طلبا و طالبات نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ۔قرائت ، احادیث اور کوئیز میں ہی تقریبا 1500سے زیادہ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ باقی500طلبا و طالبات نے تحریری ، تقریری اور احادیث کے انعامی مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنی افتتاحی تقریر میںکہا کہ ان کا مقصدہے کہ طلبا و طالبات ، والدین ، اساتذہ اور گھروں و معاشرہ میں ایک دینی ماحول بنا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عنقریب ایک جلسہ تقسیم انعامات بھی منعقد کیا جائیگا۔ جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ جن طلبا و طالبات نے بھی ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے ان کو انعام کی شکل میںتحائف بھی دئے جائیں گے۔ ان تمام مقابلہ جات میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے چالیس تا پچاس علما ء کرام نے حکم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں ۔ افتتاحی تقاریب میں حافظ سید حسینی ، مفتی اویس قادری ، مولانا محمد جیلانی باقوی ، مولانا محمد عبدالحمید باقوی ، مفتی رکن الدین ، مولانا حافظ عامر علی خان ، مولانا صابر لطیفی ، مولانا شیخ سلیم نظامی ، مولانا سید مفتی رکن الدین ، مولانا جاوید عالم قاسمی ، مولانا غوث القادری ، مولانا مجتبیٰ حسین ، مولانا سید حسینی پیراں ، انجنئیر سخی سرمست ، طیب علی یعقوبی ، انجنئیر مشتاق احمد ، محمد یٰسین اشرفی ، مولانا مبین احمد ، انجنئیر سید نئیر خورشید ، صادق کرمانی ، و دیگر علماء کرام نے تمام افتتاحی تقاریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے قرائت ، حدیث ، نعت اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو دین سے جوڑنے کی باتیں کیں ۔مولانا لئیق احمد، مولانا حافظ ہاشم نظامی ، مولانا یوسف قریشی ،حافظ سید راغب پاشاہ ، سید کاشف پاشاہ ، مولانا عاصم ذکران ، مولانا شیخ شاہ ولی ، مولانا غلام دستگیر ، انجنئیر محمد یوسف ، مولانا فاروق برکاتی ، مولانا سید نظام الدین ،رضوی ، مولانا محمد ابراہیم، نذیر احمد خان ، مولانا حیات علی ،مولانا سید عامر، مولانا نذیر احمد رشادی ، انجنئیر محمد عزیز احمد ، انجنئیر تجمل حسین ، پیر زادہ ڈاکٹرفہیم الدین ، مولانا جعفر ، ، مولانا افتخار الدین ، مولانا شفیق احمد قاسمی و دیگر علماء کرام نے مہمانان و حکم کی حیثیت سے تمام تقاریب میں شرکت کی ۔
اے آئی ٹی یو سی کی مہا سبھا کا انعقاد
کورٹلہ یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی ٹی یو سی ریاستی تین روزہ مہا سبھا یادگیری گٹہ ، بھاون نگری ضلع میں 27، 28، 29 نومبر کو اجلاس منعقد ہوئی ۔ اس تین روزہ اجلاس کے موقع پر ضلع جگتیال میں اے آئی ٹی یو سی سے محلہ کرمیکا سنگم میں مزدوروں کے مسائل پر بحث ہوئی اور مزدوروں کو دئے جانے والے وظیفہ 6000/- روپئے دینے کی قرارداد منظور کی گئی۔