معاوضے کی عاجلانہ ادائیگی اور بازآبادکاری ضروری: راہول

   

وائتیری (کیرالا) 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریسی قائد راہول گاندھی نے جمعرات کے دن کہا کہ معاوضے کی عاجلانہ ادائیگی اور تیز رفتار بازآبادکاری سیلاب زدہ عوام کے اس پارلیمانی حلقہ میں انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ علاقو کو منتقلی وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کیرالا پنرائی وجاین نے تیزی نہیں کی۔ اب معاوضے کی ادائیگی میں بھی تاخیر کی جارہی ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ ان کے مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔ یو ڈی ایف کے کارکنوں کو کیرالا حکومت پر دبائو ڈالنا چاہئے تاکہ معاوضے کی ادائیگی اور بازآبادکاری تیزی سے کی جائے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ مدد نہیں کرسکے لیکن عوام کے جذبے کو خاص طور پر وایانارڈ کے بچوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں جنہیں سیلاب کی تباہ کاری نے اپنی زد میں لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیام گاہ کے روبرو ایک ننھی منی لڑکی کھڑی ہوئی تھی جس سے اس کی ملاقات ہوئی اور اس نے صیاحت کے تحفظ کے لیے وایانارڈ کی خوبصورتی کے تحفظ پر زور دیا اور حسین قدرتی مناظر کی ماقبل سیلاب تصویریں ان کو دکھائیں۔