ممبئی: معروف اداکارہ تنوجہ کو علالت کے بعد ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ تنوجہ اداکارہ کاجول کی ماں ہیں۔ تنوجہ ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ اطلاع کے مطابق، اداکارہ کو عمر سے متعلق مسائل کے باعث 17 دسمبر کی شام ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ 80 سالہ تنوجہ کو جوہو کے ایک ہاسپٹل کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ آئی یو سی میں ہیں۔ ان کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ تنوجہ کئی ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ وہ ماضی کی اسٹار شوبھنا سمرتھ اور پروڈیوسر کمارسن سمرتھ کی بیٹی ہیں۔ تنوجہ کے پاس فلموں میں کئی مشہور کرداروں کے ساتھ ایک نامور فلمی گرافی ہے جن میں ’بہاریں پھر بھی آئیں گی‘، ’جیول تھیف‘، ’ہاتھی میرے ساتھی‘ اور ’میرے جیون ساتھی‘ جیسی بے شمار فلمیں شامل ہیں۔