شاہجہاں پور : اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے تھانہ مرزاپور علاقے میں ایک مبینہ معاشقے میں معشوقہ نے دوسرے عاشق کے ساتھ مل کر پہلے عاشق کر قتل کردیا اور لاش کو مسخ کرنے کے لئے جلانے کی کوشش کی۔ ایس پی اشوک کمار مینا نے ہفتہ کو بتایا کہ مرزاپور کے گاؤں دوش پور میں رہنے والے راجیش عرف راجا کا فرخ آباد کی ایک لڑکی سے دو۔ تین سالوں سے معاشقہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے راجا لڑکی کے گھر آتا جاتا تھا۔اسی درمیان لڑکی کو کسی اور سے پیار ہوگیا۔ لڑکی اور اس کے نئے عاشق کرشنا مشرا نے مل کر راجا کا قتل کردیا اور نعش کو لاکر مرزاپور تھانہ علاقے میں ڈال دیا اور کوئی جلنے والا مادہ ڈال کر اس میں آگ لگا دی۔ پولیس نے معمولی طور سے جھلسی نعش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔