مدھیہ پردیش میں 8سال کی معصوم کی عصمت ریز ی کے بعد اس ک قتل کرنے کے معاملے میں بھوپال کی ایک عدالت نے محض32دنوں کی سنوائی کے بعد ایک شخص کو قصور وار قراردیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
درخواست گذار کی حمایت میں تیس لوگوں نے عدالت میں گواہی دی۔ عدالت نے قصور وار کو دو الگ الگ دفعات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار سودھا سنگھ بھادوریہ نے جمعرات کے روز کہاکہ جسٹس کمودینی پٹیل نے ملزم کرشنا بامیری کو قصور وار قراریتے ہوئے ائی پی سی کی دفعہ 302اور 12سا ل سے کم عمر کی معصوم کی عصمت ریزی کی دفعہ376ائی بی معاملوں میں دو الگ الگ دفعات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی ہے۔بھدوریہ نے بتایا کہ معصوم کے جنسی استحصال میں عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے
۔انہوں نے کہاکہ فارنسک جانچ اور ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم کو قصور وار ٹہرایاگیاہے۔
اس کے علاوہ تین سے زائد گواہوں نے بھی عدالت میں ملزم کے خلاف اپنی گواہی پیش کی ہے۔بھوپال کے کمال نگر میں 8جون کے روزاپنے مکان سے خریداری کرنے کے لئے باہر گئی مذکورہ معصوم لاپتہ ہوگئی تھی۔
جس کی نعش اگلے دن صبح علاقہ کے ایک نالے میں ملاتھا۔ نابالغ کے ساتھ حیوانیات کرنے اور اس کا قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے 10جون کو ضلع کے مورٹاکا گاؤں سے کرشنا بامیری کو گرفتار کیاتھا