بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ تقریب ،محمد محمود علی وزیر داخلہ کا خطاب
حیدرآباد 5 ؍ ستمبر (راست) جامعۃ المؤمنات، مغلپورہ میں بضمن یوم اساتذہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب میں (15) اساتذہ کرام کو تدریسی خدمات پر بدست الحاج محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ 2022ء عطاکیاگیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ معاشرہ میں تعلیم و تعلم کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اساتذہ ہی ہیں جو قوم کے رہبر و رہنما ہیںانہی کی وجہ سے قوم ترقی کرتی ہے۔ اور اخلاق وزبان جس کی درست اور صحیح ہو وہی کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔معاشرہ میں اساتذہ کرام کی بہت زیادہ اہمیت ہے آج یوم اساتذہ کے موقع پر دل کی گہرائیوں کے ساتھ میں تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتا ہوں ۔یوم اساتذہ ایک دن ہی نہیں بلکہ ہمارے مدارس میں ہر دن منایا جاتا ہے جو تعظیم وادب پر مبنی ہے لیکن ہندوستان میں صدر جمہوریہ عزت مآب رادھا کرشنا کی یوم پیدائش منائی جارہی تھی توجناب رادھا کرشنا نے کہا کہ میری یوم پیدائش نہیں منائی جائے ۔اور وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ استاذ اس روشن چراغ کی طرح ہے جو خود جل کر اوروں کو روشنی دیتا ہے۔تقریب کاآغاز حافظہ صغری فاطمہ کی قرأت اور حافظہ رمیصاء افشین کی نعت شریف سے ہوا اور طالبات جامعۃ المؤمنات نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا، اساتذہ کی فضیلت و اہمیت پر ڈاکٹر مفتیہ تہمینہ تحسین نے نظم سنانے کی سعادت حاصل کی۔حسب ذیل شخصیات کو ایوارڈ دیاگیا۔ مفتی سید صادق محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر سید جہانگیر ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالجمیل خان ، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد سراج الرحمن الفاروقی نقشبندی ، ڈاکٹر محمد غوث ، ڈاکٹر ایم۔مظہر قادری ، حافظ اصغر قادری شرفی، حافظ سید خواجہ مکرم ، حافظ محمد نظام الدین غوری صوفی قادری ،الحاج احمد بشیر الدین فاروقی، محمد عبدالعلیم، محترمہ ساجدہ بدری ، مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین مؤمناتی، مفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی قادریہ ،حافظ سید احمد غوری ۔