معمولی بحث کے بعد ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ چلکانگر میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قاتل اور مقتول آپس میں ساتھی بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک شراب خانے کے قریب معمولی بات پر بحث و تکرار کے بعد 31 سالہ سائی پرساد کا دونوں ساتھیوں سریکانت اور ادے شنکر نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سکندرآباد کے علاقہ سے بتایا گیا ہے جو کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپل کے علاقہ میں مئے نوشی کی غرض سے آیا تھا اور مئے نوشی کے بعد تینوں نے ایک شراب خانے کا رُخ کیا اور دوبارہ مئے نوشی کی۔ قتل کی وجہ آپسی خصومت بتائی گئی ہے۔ اپل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔