معیشت میں اصلاح پر حکومت کی توجہ نہیں:پرینکا

   

نئی دہلی9جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت میں گراوٹ کے سلسلے میں بھارتی جنتاپارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ معیشت میں اصلاح اس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن اس نے اس معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ ’’معیشت پر بی جے پی حکومت کو سب سے زیادہ توجہ دینی چاہئے تھی لیکن اب معیشت میں اصلاح کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں بند ہے ۔ ڈی پی میں اضافہ کے اندازہ بتاتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ گھریلو پیداوار۔ جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور اس بار بھی گراوٹ کا ہی اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس کا سب سے زیادہ اثر تاجر، غریبوں، دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور روزگار پر پڑ رہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے یقین دہانی جیسی کوئی بھی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔