مغربی بنگال اسمبلی میں زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت قانون کا مسودہ پیش

   

کولکتہ 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی ایک سخت قانون کا مسودہ مغربی بنگال اسمبلی میں پیش کرنے پر غور کررہی ہیں تاکہ زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔ مغربی بنگال انسداد زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت (مسودہ قانون)عنقریب مغربی بنگال اسمبلی میں پیش کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ کوئی بھی جو اشاعت ، مواصلات اور جارحانہ تبصروں کا مجرم قرار پائے اُسے ایک سال کی سزائے قید یا 50 ہزار روپئے جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔