مغربی بنگال میں آج سے نائٹ کرفیو

   

کولکاتا: کوروناکیسیس میں اچانک اضافہ پر مغربی بنگال حکومت نے پیر سے مختلف پابندیاں عائد کی ہیں۔ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے علاوہ عوام کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ ایچ کے دیویدی اسکولس، کالجس اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم 50 فیصد ملازمین کے ساتھ انتظامی کام کاج جاری رہے گا۔ یہ پابندیاں 15 جنوری تک رہیں گی۔ لوک ٹرین 50 فیصد گنجائش کے ساتھ شام 7 بجے تک ہی چلیں گی۔ عوامی اجتماعات پر رات 10 بجے تا صبح 5 بجے تک امتناع عائد رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری اور ہنگامی خدمات کی اجازت رہے گی۔