مغربی بنگال میں سینکڑوں ڈاکٹرکورونا سے متاثر

   

کلکتہ، 6 :مغربی بنگال میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے والے انفکشن کی وجہ سے صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔ ریاستی صحت کے ڈائریکٹر اجے چکرورتی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہیلتھ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر دیباشیش بھٹاچاریہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر سومترا موہن بھی متاثر پائے گئے ہیں۔مغربی بنگال میڈیکل کارپوریشن کے 135 افراد میں سے 87 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار سے واضح ہے کہ ہیلتھ بلڈنگ میں گروپ ٹرانسمیشن ہوا ہے ۔