مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے خلاف جنگ جاری :بنگال کانگریس

   

کولکتہ ۔ /18 جنو ری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی کی جانب سے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی بڑے پیمانے پر اپوزیشن جلسہ عام کی تائید کے پس منظر میں مغربی بنگال کانگریس نے آج کہا کہ ترنمول کانگریس کی ریاست میں ناقص حکمرانی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہائی کمان نے اس کو روک دینے کی ہدایت نہیں دی ہے ۔

بہن جی کے ترک تعلقات کے بعد راہول کو دیدی یاد آئی :بی جے پی
نئی دہلی ۔ /18 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے کانگریس صدر راہول گاندھی پر ممتابنرجی کے اپوزیشن کے جلسہ عام کو تائید کا اظہار کرنے کے بعد کہا کہ یہ فطری بات ہے ۔بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ جب بہن جی نے کانگریس کی تائید کرنے سے انکار کردیا تو راہول کو اب دیدی (ممتابنرجی) یاد آنے لگی ہیں ۔