مغربی بنگال چیف منسٹر ”اسلامک دہشت گرد“ ہے۔ یوپی وزیر

,

   

بالیا۔اترپردیش کے وزیر انند سوراپ شکلا نے اتوار کے روز مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو اسلامی دہشت قراردیا او رکہاکہ ان کی ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد انہیں بنگلہ دیش میں پناہ لینا پڑے گا۔

مذکورہ یوپی کے منسٹر برائے مملکتی پارلیمانی امور نے مبینہ طور پر کہاکہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر”کا یقین ہندوستانیت پر نہیں ہے“ اور ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔منسٹر نے کہاکہ وہ ایک اسلامک دہشت گرد ہے۔

وہ مغربی بنگال میں منادر توڑ رہی ہیں اور دیوی دیوتاؤں کی توہین کی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کی منشاء پر کام کررہی ہیں۔

شکلا نے مزیدکہاکہ”اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو بری شکست ہوگی‘ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش میں جاکر پناہ لیں گی“ مغربی بنگال کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کا وہ حوالہ دے رہے تھے۔

شکلا نے مزید کہاکہ جو مسلمان ”بھارت ماتا کی جئے“ اور ”وندے ماترم“ کہتے ہیں ان کاملک میں احترام کیاجائے گا۔