مغربی بنگال کے گورنر کی ایک بار پھر ممتا حکومت پر تنقید

   

کولکاتا: ممتاحکومت پر نئے سرے سے تنقید کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی بدسلوکی ‘‘پولیس کے غیر مناسب رویہ’’ کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ندیا ضلع میں شہید فوجی جوان سبودھ گھوش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پہنچے تھے ۔ دھنکر نے ریاستی حکومت کے اعلی افسران سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سیاسی جانبداری سے کام کررہی ہے اور یہ مذمت ہے ۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگناتھ سرکار میں شہیدفوجی جوان سبودھ گھوش کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پہنچے تھے ۔گورنر گزشتہ سال جولائی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت کی تنقید کررہے ہیں اس کی وجہ سے راج بھون اور حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔گورنر نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے جمہوریت شرمساری ہوئی ہے ۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ممتا حکومت کے دور میں جمہوریت شرمندہ ہے ۔حکمراں جماعت کے ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ مہمان کی طرح سلوک کیا جاتا ہے اور اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور وردی کے غیر قانون استعمال کی یہ بدترین شکل ہے ۔ان حالات میں جمہوریت کا برقراررکھنا کافی مشکل ہے ۔