پچھلے کچھ ہفتوں سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان میں کشیدگی میں اضافہ ہی ہورہا ہے
یروشلم۔اسرائیلی فوج نے کہاکہ مقبوضہ مشرقی یروشلم اورمغربی کنارہ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اگلے کچھ ہفتوں میں اس نے چھ ریزور بٹالین کو طلب کیاہے۔
جمعرات کے روز مزید کہاکہ مذکورہ اقدام اسرائیل او رمغربی کنارہ کے درمیان کے علاقوں میں اسرائیلی دستوں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے کیاگیا ہے‘ اور بغیر پرمٹس کے اسرائیل میں فلسطینیوں کو روکنے کے لئے بھی ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی رپورٹ ہے کہ مذکورہ ملٹری نے ایک بیان میں اسرائیلی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ سینکڑوں ریزروسٹوں کی کی تعیناتی سے ”ائی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورسز)کی دہشت گردانہ حملوں او ریہودیہ اورسامریہ کی حفاظتی رکاوٹ کو غیر یقینی کراسنگ کو روکنے کے لئے جاری دفاعی کوششوں کو تقویت ملے گی“۔
فوج نے کہاکہ ریزور بٹالینوں کی تعیناتی کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے او رچیف ٓف اسٹاف اویو کوچاوی کی منظوری کے بعد لیاگیاہے۔
پچھلے کچھ ہفتوں میں اسرائیلوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جو مغربی کنارہ میں اسرائیلی دھاؤں اور اسرائیل میں حملے کی وجہہ سے 14ہلاکتوں کا سبب بنا ہے۔
ایسٹ یروشلم میں مسجد الاقصاء کے کمپاؤنڈ کے اردگرد کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ مشرقی وسطی کی جنگ1967میں اسرائیل نے مغربی کنارہ او رایسٹ یروشلم میں قبضہ کیا اور فلسطینیوں کا دعوی کیاہے کہ تب سے اسرائیل ان پرکنٹرول کررہا ہے۔