مغربی کنارہ پر یہودی بستیاں غیر قانونی نہیں: پومپیو

,

   

واشنگٹن ۔ 19 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اسرائیل کی غیر قانونی آبادیات کو یو ٹرن لیتے ہوئے اب غیر قانونی قرار دینے سے گریز کیا ہے ۔ وزیر حارجہ مائیک پومپیو نے آج یہ اعلان کیا اکہ فلسطینی سر زمین پر بسائی گئی یہودی بستیاں غیر قانونی نہیں ہیں۔ امریکہ کے اس موقف نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو امریکہ کے اس یو ٹرن کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا ۔ تاہم جیسا کہ توقع کی جارہی تھی کہ امریکہ کے اس موقف کی وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو نے زبردست ستائش کی ہے جبکہ نتن یاہو بھی اب وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر کچھ ہی دنوں کے مہمان ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ اس معاملہ کی تمام زاویوں سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد ہم (امریکہ) اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ مغربی کنارہ میں آباد کی گئیں یہودی بستیاں غیر قانونی نہیں ہیں اور انہیں آباد کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔