مغربی کنارے میں پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا گیا

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں “انسدادِ دہشت گردی” کی کارروائیوں کے دوسرے دن پانچ فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا جن میں مجموعی طور پر 14 افراد ہلاک ہوئے۔فوج نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد افواج نے جمعرات کی صبح طولکرم میں ایک مسجد کے اندر چھپے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔گزشتہ روز فوج نے کہا کہ اس نے مغربی کنارے کے شہروں طولکرم، جینین اور طوباس میں بیک وقت چھاپہ مار کارروائیوں میں نو مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا۔