سہارنپور: مغربی اترپریش میں میرٹھ یا آگرہ میں کہیں بھی الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ بنانے کا مطالبہ پھر اٹھا ہے ۔ مغربی اترپردیش کے کوئی اراکین اسمبلی نے اس مطالبے کو اسمبلی میں بھی اٹھایا ہے ۔ سہارنپور بیہٹ کے ایم ایل اے عمر علی خان نے کہا کہ مغربی یوپی کے لوگوں کو انصاف پانے کیلئے 700-800 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔ راشٹریہ لوک دل کے شاملی کے ایم ایل پرسن کمار نے کہا کہ شاملی سے دہلی اور چنڈی گڑھ نزدیک ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ 700-800 کلومیٹر دور ہے ۔ ایس پی ایم ایل اے اتل پردھان نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے دھریندر سنگھ اور بی جے پی کے ہی دیگر ارکان اسمبلی نے حمایت کی ہے۔