امروہہ: بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) نے یوگی حکومت سے مغربی اترپردیش میں عارضی راجدھانی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بی کے یو کے ذمہ داروں کی اتوار کو ایک خصوصی میٹنگ میںکہاکہ جب اتراکھنڈ جیسیچھوٹی ریاست میں دو راجدھانی ہیں۔ تو کثافت والی آبادی والے ریاست میں یوپی میں دو راجدھانی کیوں نہیں ہوسکتی۔ مورچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت رتن چودھری چرن سنگھ جینتی پر مغربی اترپردیش کے کسی شہر کو وزیر اعلی جنتا درشن و عارضی راجدھانی قائم کرنے کا اعلان کیا جائے ۔میٹنگ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ چودھری چرن سنگھ جینتی کے موقع پر گاؤں کو خوکفیل بنانے ، دیہی علاقوں میں زمین استعمال کرنے ، پیشہ وارانہ تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے ساتھ آدرش اسمارٹ ولیج بنانے کی سمت میں ریاستی حکومت پہل کرنے کا اعلان کرے ۔