مغرب بحیرہ اسودمیں فوجی مشقوں کے ذریعہ یوکرین تنازعہ کوبڑھاوا دے رہا ہے: پوتن

   

ماسکو : روسی صدرولادیمیرپوتن نے مغرب پر بحیرہ اسود میں فوجی مشقوں کے ذریعہ یوکرین تنازعہ کو بڑھاوادینے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ مغربی ممالک اپنے لڑاکا بمبار روس کے سرحدی علاقے میں اڑا رہے ہیں جبکہ امریکہ نے روس پریوکرین کی سرحد کے نزدیک فوج جمع کرنے کاالزام عاید کیا ہے۔صدر پوتن نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ایک تقریر میں کہا کہ’’ہمارے مغربی شراکت دار کیف (یوکرین) کو جدید مگرمہلک ہتھیار مہیا کرکے کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ بحیرہ اسود میں اشتعال انگیز فوجی مشقیں بھی کررہے ہیں‘‘۔انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ’’مغربی بمبار ہماری سرحد سے صرف بیس کلومیٹر دورفضا میں اڑ رہے ہیں۔