مفسر قرآن حضرت مولانا صحوی ؔشاہ ؒ

   

مولانا کریم محی الدین
حیدرآباد دکن جو اولیائے کرام کے انفاس ِقدسیہ کی وجہ سے اولیاء کا مسکن کہلاتا ہے ان نفوسِ قدسیہ میں ایک حضرت سیدی مولانا پیر صحوی شاہ علیہ الرحمہ بھی ہیں جو اس عالم ناسوت میں ۶؍ رجب المرجب ۱۳۴۵؁ھ م۲۳؍ فبروری ۱۹۲۳ء؁ میں بروز جمعہ تشریف لائے اور ۵۶سال کی عمر میں بتاریخ ۱۸جمادی الثانی ۱۳۹۹؁ھ م ۱۵مئی ۱۹۷۹ء؁ شب چہارشنبہ واصل بحق ہوئے۔ آپ توحید اور تصوف کو نقطہ عروج پر پہونچانے میں ساری زندگی مصروفِ جہاد رہے ۔ علم قرآن و حدیث اور فقہ پر کافی عبور تھا آپ(حضرت صحوی شاہ صاحب ؒ) کی تصنیفات بشمول آپ کی پارہ وار تفسیر ’’کتاب مبین‘‘ کے علاوہ دوسرے عنوانات کے تحت لکھی گئی ۴۵ سال قبل کی مشہور تصنیف ’’ردمنافقت‘‘ بھی عالمگیر شہرت حاصل کرچکی ہے ۔ حضرت مولانا صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اتمام حجت کے لئے بڑی طاقتوں کو اپنے بیانات اور خطوط کے ذریعہ ان کی لغزشوں سے آگاہ کرواکر اپنا احقاق حق اداکردیا۔ حضرت صحوی شاہ صاحب قبلہ ؒ نے اپنی زندگی ہی میں مولانا غوثوی شاہ صاحب کو بیعت و خلافت اور جانشینی سے سرفراز کیا ۔ تقریبا ۴۴سال سے خدمت دین کا کام انجام دیتے آرہے ہیں۔ آپ ؒ کا مزار شریف مسجد کریم اللہ شاہ صاحبؒ، بیگم بازارمیں زیارت گاہِ خلایق ہے ۔