انتخابات کے لیے تیار ہوجانے پارٹی کیڈر کو مشورہ
حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے پارٹی کیڈر کو مقامی اداروں کے انتخابات کیلئے تیار ہوجانے کا مشورہ دیا ۔ اسمبلی حلقہ یلاریڈی کے لنگم پیٹ میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر نے مختصر عرصہ میں ریاست کو بڑے پیمانے پر ترقی دی ۔ بی آر ایس کے دور میں متعارف کردہ فلاحی اسکیمات ملک کیلئے مثالی ثابت ہوئی ۔ سماج کے مختلف طبقات کیلئے علحدہ علحدہ اسکیمات کا اعلان کرنے کے ساتھ اس پر کامیابی سے عمل آوری کی گئی جس سے عوام پوری طرح مطمین تھے ۔ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں عوام سے ڈھیر سارے وعدے کئے ۔ مگر ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔ جس سے ریاست کے عوام کے سی آر کو دوبارہ چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں۔ مجوزہ مقامی اداروں کے انتخابات بی آر ایس کیلئے سیمی فائنل ثابت ہوں گے ۔ لہذا بی آر ایس کے تمام قائدین اور کارکن انتخابات کیلئے ابھی سے تیار ہوجائے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ فنڈز کی بروقت جاری نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام زیر التواء ہیں۔ وعدے کے مطابق فلاحی اسکیمات پر عمل کرنے میں کانگریس حکومت ناکام ہیں۔ جبکہ بی آر ایس کے دور حکومت میں کورونا بحران کے دوران بھی ریتو بندھو ، کے سی آر کٹس ، پنشن ، شادی مبارک ، کلیان لکشمیاسکیمیات اور ریسیڈنشل تعلیمی اداروں میں باریک چاول سربراہ کیا گیا تھا ۔ 2