مقدمہ سے دھلے موتی کی طرح باہر آنے کا یقین ۔ کے کویتا

   

حیدرآباد۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) کویتا نے کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا نہیں بلکہ سیاسی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ مگر وہ دھلے موتی کی طرح باہر آئیں گی ۔ ای ڈی کی جانب سے عدالت میں پیشی کے دوران کویتا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ انہیں عارضی طور پر جیل بھیجا جاسکتا ہے، لیکن اس سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ منظم سازش کے تحت انہیں پھنسایا گیا ہے۔ اس کیس کا ایک ملزم پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوچکا ہے۔ دوسرا ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ تیسرے ملزم نے انتخابی بانڈ کی شکل میں بی جے پی کو 50 کروڑ کا عطیہ دیا ہے۔ کویتا نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور نہ ہی وہ وعدہ معاف گواہ بننے کا کوئی ارادہ رکھتی ہیں، انہیں قانون پر بھروسہ ہے۔ جھوٹے مقدمات میں وہ دھلے موتی کی طرح باہر آئیں گی۔ وہ انتقامی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہیں، بلکہ اس کا سامنا کریں گی۔ انہوں نے جئے تلنگانہ کا نعرہ بھی لگایا ۔ 2