مقدونیا کے صدر معذور بچی کو اسکول چھوڑنے گئے

   

اسکوپے ۔ مقدونیہ کے صدر اسٹیو پینٹاروسکی نے ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی کی دلجوئی کے لیے اس کو اسکول چھوڑنے پہنچ گئے۔ ڈاؤن سنڈروم نامی بیماری کی شکار 11 سالہ طالبہ کو اسکول میں ساتھی طلبہ کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ صدر اسٹیو پینٹاروسکی نے بچی اور اس کے والدین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو درپیش روزمرہ چیلنجوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ صدر خود بچی کو پیدل اسکول چھوڑنے گئے۔