ملائشیا میں ذاکر نائک سے دوبارہ پوچھ گچھ

,

   

کوالالمپور ۔ 19 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر ذاکر نائک کو ملائشیائی حکام نے ہندوؤں اور چینیوں کے خلاف مبینہ نسلی ریمارکس کئے جانے کے خلاف دوسری بار سمن جاری کیا ہے جبکہ ملک کے وزیراعظم مہاتر محمد نے کبھی انہیں واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ موصوف ملائشیا میں کسی بھی نوعیت کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ دریں اثناء سرکاری برناما خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک حکومت ہند کو 2016 ء سے مبینہ غیر قانونی رقمی لین دین اور نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ انتہا پسندی کو ہوا دینے کی پاداش میں مطلوب ہیں اور انہیں رائل ملائشیا پولیس ہیڈکوارٹرس میں دوسری بار اپنا بیان ریکارڈ کروانے طلب کیا گیا ہے۔