ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی مدینہ منورہ میں قرآن کامپلکس میں آمد

,

   

مدینہ منورہ : ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتوک سیری سیف الدین ناسیتیون نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں شاہ فہد کامپلکس برائے اشاعت قرآن کا دورہ کیا۔کامپلکس کے سکریٹری جنرل عاطف بن ابراہیم العلیان نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیرداخلہ اور ہمراہ وفد کو ویڈیو پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں کامپلکس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔ جہاں قرآن پاک کے مختلف زبانوں میں ترجمے اور طباعت میں کامپلکس کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر مہمانوں کو بتایا گیا کہ قرآن پاک کے نسخے حج اور عمرہ پر آنے والے مختلف ممالک کے زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں اور مملکت بھر کی مساجد اور دنیا بھر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ نے قرآن پاک کی متعدد زبانوں میں طباعت کے طریقہ کار، پرنٹنگ کے پیپر اور طباعت کے معیار کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی لی اور خوشی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے مختلف زبانوں میں قرآن پاک کی طباعت اور اس کے نسخوں کی تقسیم پر اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔