نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاس ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کہا کہ ملک میں ملازمتوں کی کوئی کمی نہیں ہے،لیکن قابل نو جوانوں کی کمی ہے۔ گنگوار نے بریلی میں کہا کہ آج ملک میں ملازمتوں کی کو ئی کمی نہیں ہے،لیکن شمالی ہندوستان کے نو جوانوں میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ انہیں روزگار مہیاکیا جا سکے۔انکا کہنا ہے کہ ہم اسی وزارت کا کام سنبھا ل رہے ہیں،اسی لئے مجھے معلوم ہے کہ ملک میں ملازمتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔بلکہ جو کمپنیاں ملازمت دینے آتی ہیں ان کا کہنا ہوتا ہے کہ ان نوجوانوں میں صلاحیت ہی نہیں ہے۔