سات ماہ قبل مذکورہ جوڑے کی شادی ہوئی تھی‘ ایف ائی آر کے مطابق مگر دونوں کے رشتوں میں دراڑیں بہت جلد اگئی تھیں
لاہور۔ ایک 27سالہ پاکستانی خاتون صحافی کو اس کے شوہرجو کہ ایک خطیب ہیں نے ملازمت نہ چھوڑنے کی وجہہ سے گولی مارکر ہلاک کردیا۔سات ماہ قبل مذکورہ جوڑے کی شادی ہوئی تھی‘ ایف ائی آر کے مطابق مگر دونوں کے رشتوں میں دراڑیں بہت جلد اگئی تھیں۔
عروج اقبال جو ایک اُردو روزنامہ سے وابستہ تھیں سنٹرل لاہور کے قلعہ گجر سنگھ میں واقعہ اپنے دفتر میں داخل ہورہی تھیں اسی وقت ان کے شوہر دلاور علی نے ان کے سرمیں گولی ماردیا‘ جس کی وجہہ سے موقع پر عروج اقبا ل کی موت ہوگئی‘ ایک سینئر پولیس افیسر دوست محمد نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
عروج کااسپتال لے جایاگیامگر تب تک بہت دیر ہوگئی تھی۔ دوست محمد نے کہاکہ ”عروج کے بھائی یاسر اقبال کی شکایت پر ایک دوسرے اُردوروزنامہ میں خدمات انجام دینے والے متوفی کے شوہر کے خلاف ہم نے ایک ایف ائی آر درج کرلیاہے“
۔مذکورہ ایف ائی آر میں اقبال نے کہا ہے کہ ان کی بہن نے سات ماہ قبل علی کے ساتھ معاشقہ کی شادی کی تھی مگر اس کے فوری بعد دونوں میں کشیدگی پیدا ہوگئیاور گھریلوکے تشد دکے واقعات رونما ہوئے جس میں علی کا ایک بارہا مطالبہ ملازمت چھوڑنے کا بھی تھا۔
انہوں نے کہاکہ علی عروج کااکثر اذیت دیتا رہتا تھا او رحال ہی میں عروج نے علی کے خلاف ایک شکایت بھی درج کرائی تھی۔ تاہم انہوں نے کہاکہ پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔
عروج جو کرائم رپورٹر تھی شوہر سے تعلقات خراب ہونے کے بعد نیوز پیپر کے دفتر سے متصل عمارت کے ایک روم میں رہ رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے ہیں اور فارنسک جانچ کے لئے اس کوروانہ کردیاگیاہے