ملازمت کا جھانسہ دینے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) ملکاجگیری کی اسپیشل آپریشن ٹیم اور جواہر نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دینے والی 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کشائی گوڑہ مسٹر شیو کمار نے کہاکہ آر نرسنگ راؤ، کے مہیشور راؤ، شیوا کرشنا اور پی پرتاپ محکمہ ریلوے، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور دیگر محکمہ جات میں ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 20 بے روزگار امیدواروں سے فی کس 2 تا 8 لاکھ روپئے وصول کئے اور اُنھیں یہ یقین دلایا کہ وہ ملازمت یقینی طور پر دلائیں گے۔ دھوکہ بازوں کے جھانسے میں آکر بے روزگار نوجوانوں نے ملزمین کو جملہ 75 لاکھ روپئے حوالے کئے۔ رقم حاصل کرنے کے بعد موبائیل فون بند کرکے دھوکہ بازوں نے راہ فرار اختیار کرلی تھی جس کے نتیجہ میں ایک ایف آئی آر درج کروایا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کی نشاندہی کرنے کے بعد اُن کے قبضہ سے دو لاکھ 70 ہزار نقد رقم برآمد کرلی۔