ملازم کو سرپرائز برتھ ڈے دینے پر امریکی کمپنی کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر جرمانہ

   

نیویارک: ایک امریکی کمپنی پر اپنے ملازم کیلئے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کرنے پر ساڑھے چار لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملازم کیون برلنگ کی مرضی کے بغیر برتھ ڈے پارٹی کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد کمپنی نے انہیں ملازمت سے بھی فارغ کر دیا تھا۔کیون برلنگ گریویٹی ڈائیگناسٹک نامی میڈیکل لیبارٹری میں کام کرتے تھے۔ اب یہ کمپنی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رہی ہے۔