ملان اورڈی زورزی کی سنچری

   

بلوم فونٹین۔کپتان پیٹر ملان (ناٹ آؤٹ 157) اور ٹونی ڈی زورزی (117) کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ اے نے ہندوستان اے کے خلاف پہلے غیرسرکاری ٹسٹ میچ کے پہلے دن تین وکٹ پر343 رنزکا مضبوط اسکوربنالیا۔انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت درست معلوم ہوا جب ہندوستان اے نے جنوبی افریقہ اے کے دو ٹاپ بیٹرسکو جلد ہی پویلین بھیج دیا۔ نودیپ سینی نے پہلے اوورکی تیسری گیند پر ساریل اروی کو کرشنپا گوتم کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ میزبان ٹیم ابھی اس دھکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ ارزان ناگواس والا نے رینارڈ وان ٹونڈرکو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ آؤٹ ہونے والے دونوں بیٹرس اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔