ملاوٹی ادرک لہسن کی بڑی مقدار ضبط، پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم راجندر نگر زون نے ایک ملاوٹی کارخانہ میں دھاوا کرتے ہوئے ملاوٹی نقلی ادرک لہسن کی بڑی مقدار کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی راجندر نگر نے کاٹے دھن صنعتی علاقہ میں چلائے جارہے ادرک لہسن کے گودام پر دھاوا کیا جہاں ناقص ادرک لہسن میں کیمیکل کی ملاوٹ کرتے ہوئے ادرک لہسن تیار کیا جارہا تھا اور اس کی پیکنگ کرتے ہوئے مارکٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ ایس او ٹی نے اس کارروائی میں 34 سالہ محمد احمد کی نشاندہی کرلی اور گودام سے 3500 کیلو گرام ادرک لہسن اور کیمیکل کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔ع