ملبے میںدبے بہن بھائی کی ویڈیو WHO کے سربراہ تک پہنچ گئی

   

جنیوا : ترکیہ میں زلزلے کے باعث ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارت کے نیچے دب جانے والے کمسن بہن بھائی کی ویڈیو عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم تک بھی پہنچ گئی۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بہادر لڑکی کے لیے نا ختم ہونے والی تعریف۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی یہی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاو?نٹ پر شیئر کرتے ہوئے بچی کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ترکی میں زلزلے کے بعد ملبے میں پھنسی 9 سالہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو ملبے تلے دبے ہونے کے باوجود اپنے بھائی کی حفاظت کرنا نہ بھولی۔ترکی زلزلہ، کئی معجزات دیکھنے کو ملے ترکی میں زلزلے کے بعد ان بہن بھائی کے بچ جانے پر دنیا حیرت کا اظہار کررہی ہے۔