ملتان میں گیاس لائین اُڑانے کی کوشش

   

ملتان ۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے دو شورش پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جو وسطی شہری بھاولپور میں بڑی گیاس پائپ لائین کو دھماکے سے اُڑادینے کی کوشش کررہے تھے ۔پولیس کی ترجمان نبیلہ غضنفر نے آج کہا کہ دونوں محروسین کی شناخت علحدگی پسند گروپ بلوچستان لبریشن آرمی کے کارندوں کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اُنھوں نے اعتراف کیا کہ وہ اسی طرح کی حرکت ضلع رحیم یار خاں میں کئے تھے ۔