ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 22 ستمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن دبیرپورہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے موصول ہوئیں۔ جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی اسپتال سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا شکیل احمد سبیلی امام و خطیب جامع مسجد چمن افضل گنج نے پڑھائی جبکہ غسل کی نگرانی ڈاکٹر محمد تقی الدین ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ مارچری

OGH

نے کی ۔ اس موقع پر بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور کہا کہ ورثا جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا

فرمائے آمین۔ سید عبدالمنان اور محمد عبدالجلیل، محمد محسن خاں اور سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صوفیہ خاں نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے شیخ عبدالعزیز صدر جامع مسجد محمدیہ اور اہلیان محلہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔