ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعش کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو نامپلی ریلوے پی ایس کا مراسلہ حصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے بموجب ڈی باشا ولد ڈی سی بابا عمر 49 سال 2 تاریخ کو گھر سے جانے کے بعد واپس نہ لوٹنے پر ورثاء تلاش کرتے ہوئے ریلوے پی ایس حیدرآباد پہونچے جہاں ان کے انتقال کی خبر دی گئی ۔ اس خبر پر دواخانہ عثمانیہ کو ان کے ورثاء پہونچے اور میت گھر پہونچانے سے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے رجوع ہوئے اور تدفین کی درخواست کی ۔ آپ ہی کی ہدایت پر ورثاء ڈی ایم عرفان فرزند اور محمد خالد محمد عبدالسبحان کی موجودگی میں قبرستان تھرتھرے شاہ میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صوفیہ نے کہا آپ ﷺ نے فرمایا اگر غسال غسل دیتے ہوئے کوئی عیب دیکھے اور ظاہر نہ کرنے پر غسال کی 40 مرتبہ بخشش ہوتی ہے اور اللہ پاک چالیس گناہ کبیرہ اس کے معاف کردیتے ہیں ۔ محمد محسن خان ، بشری تبسم نے مرحوم کیلئے دعاء کی اور کہا کہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائیں ۔ آمین ۔