ملعون یتی نرسنگھانند کی جانب سے شان رسالت ؐ میں پھر گستاخی

,

   

ملک بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج ۔ فوری کارروائی کرنے وزیر داخلہ کو صدر جمیعۃ العلماء کا مکتوب
نئی دہلی :ملعون یتی نرسنگھانند نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچائی ہے۔ ہر مسلمان رسول اللہﷺ سے مال و دولت، آل اولاد اور خود اپنی جان سے بھی بڑھ کر محبت کرتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مسلمان پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا۔متنازعہ سوامی جو ہمیشہ خود کو سرخیوں میں رکھنے کیلئے نہ صرف مسلمانوں کے خلاف زہراگلتا رہتا ہے بلکہ وہ پیغمبر اسلامﷺکے خلاف بھی نازیبا تبصرہ کرکے مسلمانوں کو انتہائی تکلیف پہنچاتا رہتا ہے۔ ہر بار مسلمان ملک کے قانون کا احترام کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں لیکن حکومتوں کی جانب سے اس کے خلاف کوئی خاطرخواہ کاروائی نہیں کی جاتی۔ملعون یتنی نرسنگھانند کے خلاف مناسب کاروائی نہ ہونے کے سبب وہ بار بار پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز بیانات دیتا رہتا ہے۔ اب تو اس نے حد ہی کردی۔ ملعون نے مسلمانوں کے پیارے نبی آخرالزماں کی شان اقدس میں انتہائی نازیبا و توہین آمیز ریمارکس کئے۔ ملعون نرسنگھانند کا متنازعہ و نفرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمانوں کی جانب سے ویڈیو پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صدر جمعیۃ علما مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر متنازعہ یتی نرسنگھانند کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ ڈاسنا دیوی مندر، غازی آباد، اترپردیش کا یتی نرسنگھانند کی جانب سے شان رسالت صلی اللہ علیہ و سلم میں توہین آمیز اور انتہائی دل آزار بکواس بکنے کی شکایت کی ہے۔ صدر جمعیۃ علماء ہند نے یتی نرسنگھانند کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اسے قومی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔