ملک اور میدک میں کانگریس کی کامیابی یقینی: نیلم مدھو

   

سنگاریڈی۔ 23 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیلم مدھو کانگریس امیدوار حلقہ پارلیمنٹ میدک نے اپنی شاندار کامیابی کے ایقان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور راہول گاندھی کو ملک کا وزیر آعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس مرتبہ نہ صرف حلقہ پارلیمنٹ میدک بلکہ ملک بھر میں کانگریس کی جیت ہوگی۔ جس طرح اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کے عوام نے بی آر ایس اور کے سی آر کو مسترد کردیا اسی طرح لوک سبھا انتخابات میں ملک کے عوام بی جے پی اور نریندر مودی کو مسترد کرتے ہوے کانگریس کی قیادت میں سیکولر حکومت لانا چاہتے ہے۔ نیلم مدھو نے اندریشم اور دیگر مواضعات کے مختلف جماعتوں سے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے قائدین و کارکنان اور ان کی تاید کرنے والے مختلف کالونیز کے ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوے کیا۔ نیلم مدھو نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت تلنگانہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے عہد کی پابند ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ عوام کو 500 روپیہ میں گیس سلنڈر، 200 یونٹ مفت برقی کی سربراہی، خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ کانگریس مرکز میں اقتدار میں آنے پر خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپیہ دیا جائگا۔ اس کے علاوہ سماج کے تمام طبقات کی ترقی اور تمام کو مساویانہ حقوق اور انصاف دیا جائگا۔ ملک میں خوشحالی، فرقہ واری ہم آہنگی، بھائی چارہ، اتحاد، سیکولرزم اور حلقہ پارلیمنٹ میدک کی ترقی کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور انھیں کامیاب کرنے کی اپیل کی۔