ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی،17 جولائی سے قیمتوں میں اضافہ نہیں

   

سرکاری ایندھن بیچنے والی کمپنیوں نے منگل کو ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں 4 بار کمی کی گئی ، کل دہلی میں پٹرول 15 پیسے کم ہو کر 101.49 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 88.92 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔