ملک میں اومی کرون کیسیس کی تعداد 21 ہوگئی

   

نئی دہلی : ملک میں اومی کرون کے کیسیس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹرا میں 7 افراد اومی کرون سے متاثر پائے گئے جبکہ جئے پور میں 9 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ دہلی میں ایک شخص کے اومی کرون پازیٹیو ہونے کی اطلاع ملی ہے اس طرح ملک میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔ اس ہفتہ کے اوائل میں سب سے پہلے کرناٹک میں اومی کرون کے 2 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔