ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد میں اضافہ :مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور یہ خوشی کا موضوع ہے ۔ وزیراعظم نے عالمی یوم شیر کے موقع پر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیروں کے تحفظاتی سمت میں جوش و خروس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی ہے ۔مسٹر مودی نے کہا ‘‘شیر کی اپنی شان ہے اور وہ بہت بہادر ہے ۔ ہندستان کو ایشیائی شیروں کا ٹھکانہ ہونے پر فخر ہے۔