ملک میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہو کر چار لاکھ سے نیچے

   

نئی دہلی: ملک میں اس مہینے میں پہلی بار ، کوروناوبا کے فعال مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے نیچے آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28،204 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پیر کوملک میں 54 لاکھ 91 ہزار 647 افراد کو کورونا کیخلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 51 کروڑ 45 لاکھ 268 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28،204 نئے کیسز کی آمد کیساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 158 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 41 ہزار 511 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 968 ہو گئی ہے۔