ملک میں ڈریم لائنر کی پہلی پرواز

   

نئی دہلی28مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 787۔9 ڈریم لائنر طیارے نے جمعرات کے روز ملک میں پہلی کمرشیل پرواز بھری۔ٹاٹا گروپ اور سنگا پور ایئر لائنس کی جوائنٹ وینچر طیارہ خدمات کمپنی وستارا نے دلی۔ کولکاتا راستے پر اس طیارے کو چلانا شروع کیا ہے ۔ یہ طیارہ مارچ کے پہلے ہفتے میں کمپنی کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔ایئر لائنس نے بتایا کہ دو مہینے سے زیادہ کے وقفے کے بعد مغربی بنگال میں طیارہ خدمات دوبارہ بحال کرنے کے پہلے ہی دن ڈریم لائنر ہندوستان میں اپنی پہلی کمرشیل پرواز پرواز پر روانہ ہوا۔