ملک میں کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 127کروڑ سے متجاوز

   

نئی دہلی، 5 دسمبر (یو این آئی) کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 127.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ چار لاکھ 18 ہزار 707 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 127 کروڑ 61 لاکھ 83 ہزار 65 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔