ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4.25 کروڑ

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کوشکست دینے والوں کی تعداد تقریباً 4.25 کروڑ ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 1,096 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں 184 کروڑ 66 لاکھ 86 ہزار 260 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار 096 نئے کیسزسامنے آئے ہیں