نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ریاستوں میں کورونا وائرس وبا کے 44 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی فعال مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3653 ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.10 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 226 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 179 افراد اس انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,41,44,029 ہو گئی ہے ۔ اور ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے کے دوران ملک میں اس وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔