ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

   

نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دس ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ ہماچل پردیش، گجرات، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے کورونا کے 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 176 لوگ کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے نجات حاصل کرنے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 4.41,42,608 ہوگئی ہے اور ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے جب کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,690 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے ۔