ملک میں 1947 جیسے حالات بنتے جا رہے: محبوبہ مفتی

   

سرینگر :پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’آج 1947 جیسے حالات ملک میں دھیرے دھیرے بنتے جا رہے ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔ یہ سبھی مذاہب کے لیے ایک عام ملک ہے، اس کی خوبصورتی اس بھائی چارے میں ہے۔ اگر بی جے پی اسے اپنے ایجنڈے کے مطابق چلاتی ہے، نہ کہ آئین کے مطابق، تو آنے والے وقت میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔چند دن قبل بھی محبوبہ مفتی نے ملک کے مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف سازش اور فرقہ وارانہ فسادات کے بہانے ان کے کاروبار اور مکانات کو نقصان پہنچانے پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا ۔ کشمیر میں بھی نوجوانوں کو ہراساں کرنے پر بھی انہوں نے تنقید کی تھی ۔