ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 افراد کی موت

   

نئی دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 526879 ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.29 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہوگئی ہے ۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.28 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔