ملک پیٹ سے کوویڈ۔19 کنٹینمنٹ زون برخواست

   

حیدرآباد ۔29 ۔ اپریل (سیاست نیوز) اولڈ ملک پیٹ کی عوام کو آج اس وقت راحت حاصل ہوئی جب جی ایچ ایم سی اور محکمہ صحت کے حکام نے کنٹینمنٹ زون ہٹالیا۔ دو دن قبل اولڈ ملک پیٹ کی عوام نے ضروری اشیاء کی عدم فراہمی اور ماہِ رمضان کے دوران دشواریاں پیش ہونے کی شکایت کی تھی اور بلدی حکام کی سرزنش کی تھی ۔ اس علاقہ میں کووڈ۔19 کیسس مثبت پائے جانے پر اولڈ ملک پیٹ علاقہ کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا تھا اور اس علاقہ کے تمام راستوں کا محاصرہ کرلیا گیا تھا ۔ عوام احتجاج کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا کہ ان کی ضرورتوں کو پوری کرنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی میں لاپرواہی برتی جارہی تھی جس کے نتیجہ میں خواتین و بچے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔